ہمارا تصور کیا ہے؟
ہم پاکستان کو بنانا چاہتے ہیں
۱۔ایک حقیقی ، سچی معاشرتی ’فلاحی ریاست‘ جہاں کوئی ایک بھی ایسا شخص نہ ہو جو بھوکا سوئے، یا اسکے پاس رہنے کیلئے گھر نہ ہو، یا اسے بہترطبی دیکھ بھال نہ میسرہوں اور اسکے پاس اچھی تعلیم کلیے مواقعے میسر نہ ھوں۔
۲۔ایک ایسا ملک جس کے ہر شہری کے حقوق مساوی ہوں، اور کوئی بھی فرد دوسروں کے حقوق کی پامالی کرنے کی کوشش نہ کرے۔
۳۔جہاں ہر شخص کے پاس اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ایک امید ہو۔
۴۔جہاں اوپر سے لے کر نیچے تک بد عنوانی اور رشوت ستانی کے عفریت کو جڑ سے ختم کیا جا چکا ہو۔
۵۔ایک مکمل آزاد و خود مختیار ملک جو کسی بیرونی ایجنسی یا ملک کے دبائو میں نہ آتا ہو اور اس سے احکامات نہ وصول کرتا ہو۔
۶۔ہر لحاظ سے ایک طاقتور ملک ، تاکہ دشمن ہماری نظریاتی اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے ہمیشہ کئی بار سوچے۔